میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام نے سندھ کارڈ اور مہاجر کارڈ مسترد کردیا ہے ، مصطفی کمال

عوام نے سندھ کارڈ اور مہاجر کارڈ مسترد کردیا ہے ، مصطفی کمال

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے مرض کو ہم ہی سمجھتے ہیں اور ہم ہی اسکے بہترین طبیب ہیں، عوام نے سندھ کارڈ اور مہاجر کارڈ مسترد کردیا ہے ۔ آج پاک سر زمین پارٹی پختونوں کی بھی سب سے بڑی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے ۔ آج تمام قومیتیں پی ایس پی کے پرچم کے نیچے متحد ہوکر ظالم حکمرانوں کے خلاف کھڑی ہوگئی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ مصطفی کمال کبھی بھی ووٹ کی خاطر مہاجروں، پختونوں، بلوچوں، پنجابیوں اور سندھیوں کو لڑا کر امت کو نہیں توڑے گا۔ پاکستان کی ترقی کا راز کراچی کی ترقی میں پوشیدہ ہے اور کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے ۔کراچی کو بدلنا چھ مہینے کا کام ہے ۔ ہمیں پتہ ہے کہ شہر کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے ۔ ہمارے سب سے بڑے دشمن وہ ہیں جو چالیس سالوں سے ایک قوم کو دوسری قوم سے لڑوا رہے ہیں۔ کراچی کے رہنے والوں نے اگر ایک دفعہ میری بات مان لی تو دعوی سے کہ سکتا ہوں کہ کوئی حکومت کراچی والوں کی مرضی کے بغیر نہیں چل سکتی، کراچی میں اتنی طاقت ہے کہ ہر حکومت سے اپنی بات منوا سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر چوک اتحاد ٹان میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی دیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہم گٹر ملے پانی اور کچرے کو رو رہے ہیں، سیاست مصطفی کمال کی روزی روٹی نہیں ہے ، میرے مخالفین مجھ پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام لگا کر ثابت نہیں کرسکتے ۔ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے نئے صوبے کا نعرہ لگانے والے اور دھرتی ماں کو بچانے والے سندھ کی عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں