کراچی میں کالعدم جنداللہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
شیئر کریں
کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اوررینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جنداللہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کا ئونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اوررینجرز نے پراچہ چوک شیرشاہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جنداللہ کے انتہائی مطلوب دہشت گرد خان بادشاہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ہے ، جو 2007میں بھاری مقدار میں اسلحہ وزیرستان سے کراچی لے کرآیا تھا اور وہ بینک ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔دہشت گرد نے مبینہ طور پر 2013میں کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ ڈکیتی کے دوران دو سکیو رٹی گارڈز اورایک پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے قتل اور ایک سیکورٹی گارڈ کوشدید زخمی کیا۔ وہ 2010میں شاہ لطیف ٹائون میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوگیا تھا۔