میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ، عثمان بزدار

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ، عثمان بزدار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی ۔لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے صوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے ، کسی کو اس سلسلے میں من مانی نہیں کرنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ روکنے کے لیے ہر آپشن استعمال کیا جائے ، متعلقہ محکمے چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں کسی کی پرواہ نہیں، صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں