میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ 12مئی سے متعلق 13مقدمات جیل منتقل کرنے کا حکم

سانحہ 12مئی سے متعلق 13مقدمات جیل منتقل کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسداد ہشت گردی کراچی کی عدالت نے سانحہ 12مئی 2007سے متعلق 13مقدمات جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس سے قبل بھی سانحہ 12 مئی 2007کے تین مقدمات کی سماعت جیل میں ہو رہی ہے ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا کہ قیدی اور ملزمان خطرناک نوعیت کے ہیں اس لیے انہیں بار، بار انسدا ددہشت گردی عدالت کلفٹن میں پیش کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے ان کیسز کا ٹرائل جیل میں ہی کیا جائے ۔ عدالت نے محکمہ داخلہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمات کا ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اب سانحہ 12مئی 2007کے حوالے سے تمام مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت سے سینٹرل جیل کراچی منتقل ہو گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں