حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام ہے ،بلاول بھٹو
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کے 14مسافروں کے قتل کی مذمت کی ہے ۔جمعرات کو ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آج پھر معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا، حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ حکومت دہشت گردی کی نرسریوں سے لاعلم ہو؟ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے ۔بلاول بھٹو زرداری نے شہیدوں کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے ۔واضح رہے کہ جمعرات کو اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق ہو گئے ۔