ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان
شیئر کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے تحت میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لیے گرین شرٹس کو گیارہ میچ ملیں گے ۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لئے روانہ ہوگی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ27اپریل کو پاکستانی ٹیم کینٹ اور 29اپریل کو نارتھمپٹن شائرکے خلاف پچاس پچاس اوورز کے پریکٹس میچ کھیلے گی۔یکم مئی کو لیسٹر شائر کے خلاف ٹی ٹوئینٹی میچ ہوگا جب کہ پانچ مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کارڈف میں ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 8مئی کو اوول،گیارہ مئی کو ساوتھمپٹن ،14مئی کو برسٹل، 17مئی کو ٹرینٹ برج اور19مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 24مئی کوبرسٹل میں افغانستان اور26مئی کوکارڈف میں بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔ورلڈ کپ30مئی سے شروع ہوگا اور پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز31مئی کوٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کی سیریز میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ معیار کو مایوس کن قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل 11میچ ملیں گے ، انگلینڈ میں بھرپور تیاری کریں گے ، تمام اہم کھلاڑیوں کو فٹنس کے معیار پر پورا اترنا ہوگا، فٹنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، وہ ہمیشہ پہلی ترجیح ہے ۔