ضمانت قبل از گرفتاری، آصف زرداری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ۔ بدھ کو سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے درخواست ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں، معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جعلی اکائونٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے ، نیب کو گرفتاری سے روکا جائے ۔