میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایچ ڈی اے ، ترقیاتی کام کی مد میں کروڑوں روپے ٹھیکیداروں کو جاری ہونے کا انکشاف

ایچ ڈی اے ، ترقیاتی کام کی مد میں کروڑوں روپے ٹھیکیداروں کو جاری ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ترقیاتی کام کی مد میں کروڑوں روپے ٹھیکیداروں کو جاری ہونے کا انکشاف، بغیر ٹینڈرز کے مختلف کاموں کی مد میں کروڑوں روپے جاری کئے، شعبہ ہائوسنگ اینڈ پروجیکٹ سمیت مختلف مد میں رقم جاری کی گئی، ذرائع، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں مختلف کاموں کی مد میں کروڑوں روپے کی رقم جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق شعبہ ہائوسنگ اینڈ پلاننگ سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی و مرمتی کاموں کی مد میں مختلف کروڑوں روپے کی رقم ٹھیکیداروں کو جاری کی گئی ہے، ذرائع کے مذکورہ کاموں کے ٹینڈرز ہی جاری نہیں کئے گئے اور بغیر ٹینڈرز کے ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی رقم جاری کی گئی ہے، حیرت انگیز طور پر ایک طرف واسا، ایچ ڈی اے کے عارضی و مستقل ملازمین گزشتہ 14 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں اور ادارہ مالی خسارے کا شکار ہے تو دوسری طرف مختلف کاموں کے مد میں کروڑوں روپے کی رقم جاری کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایچ ڈی اے ریسٹ ہائوس کی تعمیر و روم کی تزین آرائش پر بھی لاکھوں روپے اڑا دیے گئے ہیں، واضع رہے کہ ایم ڈی سے کے سابقہ ڈی جی سہیل خان کا ڈائریکٹر جنرل کا کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی مالی و انتظامی بحران کا شکار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں