بلاول بھٹو کانیب میں پیش ہونے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوآج 20 مارچ کو اپنے وکلا اور پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی پنجاب قیادت آج20 مارچ کی صبح لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی ۔نیب نے آج 20 مارچ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ۔