میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا قبائلی علاقوں میں دس سال تک سالانہ سو ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا قبائلی علاقوں میں دس سال تک سالانہ سو ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے ، سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ سابق فاٹا کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاروت شروع کی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہو گا جو 3 ہفتوں تک جاری رہے گا،قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے ۔وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ 10 سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے ،قبائلی عوام علاقے میں بے مثال ترقی دیکھیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں