جنگی جنون میں مبتلا بھارت دنیا میں اسلحہ کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا
ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
جنگی جنون اور خطہ میں حکمرانی کے خواب میں مبتلا بھارت دنیا میں اسلحہ کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا۔ فروخت ہونے والے اسلحہ کا کل 9.5فیصد بھارت خریدتا ہے ۔ بھارت 58 فیصد اسلحہ روس اور 15 فیصداسرائیل اور 12 فیصد امریکہ سے خریدتا ہے ۔ گلوبل تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیش ریسرچ انسٹیٹیو ٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نومبر میں 59 ارب کی لاگت سے رافیل طیارے بھی خریدے گا۔ جبکہ بھارت روس سے 40 ارب مالیت کا ایس 400 ،میزائل سسٹم خریدے گا ۔