عمران خان کی مثبت پیش کش کا جواب آنا چا ہئے ،بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی مثبت پیش کش کا جواب آنا چاہئے ۔انہوں نے عمران خان کی بھارت کو پیش کش سے اتفاق کیا ا ور ٹوئٹر بیان میں کہا کہ غلط فیصلوں کا خمیازہ برصغیر کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔
بلاول بھٹو نے اس سے قبل بھی بھارتی ہٹ دھرمی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق جارحانہ بیان دیا تھا کہ اقتدار کا بھوکا انتہا پسند بھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا،مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور کشمیری عوام کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامہ بازی پر اتر آیا۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں بیٹھ کر بات چیت سے مسئلے حل کرنے چاہئیں موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ بھارت عقل و حکمت سے کام لے ۔