میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ پر قریبی دوست کے بیٹے کے نتائج تبدیل کر نے کا الزام

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ پر قریبی دوست کے بیٹے کے نتائج تبدیل کر نے کا الزام

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین اور آڈٹ آفیسر نے قریبی دوست کے بیٹے کو امتحانات میں کامیابی کرنے کے لیے نتائج میں تبدیلی کی جس کی تمام دستاویزات سامنے آگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج میں تبدیلی کے حوالے سے دستاویزات سامنے آگئیں

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیئرمین بورڈ انعام احمد نے آڈٹ آفیسر کو قریبی دوست کے بیٹے کی اسکروٹنی کی اجازت دی اور نتائج میں ردوبدل کرایا۔دستاویزات کے مطابق پیڈا گزامنر نے نتائج تبدیل کرنے سے صاف انکار کیا اور میرٹ کی بنیاد پر نتیجہ بنایا جس کے بعد بورڈ نے پروفیسر ارشد عباس سے نتائج تبدیل کرائے۔

ذرائع کے مطابق نتائج تبدیل کرنے کا عمل چیئرمین کی اجازت کے بعد آڈٹ آفیسر کے کمرے میں ہوا، رول نمبر 76938 کو اردو کے پرچے میں 26 نمبر ملے جس کو بڑھا کر 33 کیا گیا۔انٹرمیڈیٹ بورڈ نے دستاویزات سامنے آنے کے بعد ماتحت اور کم گریڈ کے ملازمین کو قصوروار دینے کی تیاری پکڑ لی جس کی بنیاد پر اب کچھ ملازمین کو معطل کر کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں