پیٹرول قیمتوں میں روزانہ ردوبدل شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا قرار
شیئر کریں
حکومت کی ناقص پالیسی کے باعثہم تو پریشان ہو گئے ،ہر روز نیا ٹیکس، نئی قیمت اور نیا مہنگائی کا طوفان
کمائی اور آمدنی کے ذرائع وہی پرانے جبکہ روزمرہ کے خرچے کئی گنا تجاوز کر چکے ہیں،شہریوں کاردعمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کو شہریوں نے جیبوں پر ایک بڑا ڈاکا قرار دے دیا۔
شہریوں نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے فیصلے پر شدید مایوسی، غصے اور تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کمائی اور آمدنی کے ذرائع وہی پرانے جبکہ روزمرہ کے خرچے دوگنا سے بھی تجاوز کر چکے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ مہنگائی نہیں ہے ہماری جیبوں پر ڈاکے ہیں ،حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث مڈل کلاس طبقہ بھی خط غربت سے نیچے جا رہا ہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ ہم تو پریشان ہو گئے ہیں ،ہر روز نیا ٹیکس، ہر روز نئی قیمت اورہر روز نئی مہنگائی کا طوفان ہوتاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جس کا براہِ راست اثر عام آدمی کی جیب پر پڑتا ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائے اور قیمتوں کو طویل مدت کیلئے مستحکم کرنے کے اقدامات کرے۔


