ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۴ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،
وہ 28 جولائی سے یہ نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہو گی۔
ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمے داریاں بھی سنبھالی تھیں، وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔
واضح رہے کہ ان کا دور جامعہ کراچی کی تاریخ کے چند بدترین دور میں شمار کیا جاتا ہے، ان کے سات سالہ دور میں جامعہ کراچی کے اندر مالیاتی بحران مختلف شکلوں میں سامنے آتا رہا، جامعہ کی ترقیاتی امور پر سوالات اُٹھائے جاتے رہے۔ اور مختلف قسم کے اسکینڈلز زیر بحث آتے رہے


