پی آئی اے شعبہ کارگومیں 50 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن
ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
پی ائی اے کے شعبہ کارگو میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔پی آئی اے کے شعبہ کارگو میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن میں مبینہ طور پر پی آئی اے کارگو کے سپر وائزر سمیت دیگر عملہ ملوث نکلا، جعلسازی انتہائی مہارت سے سامان بک کرا کر جعلی ایئرویز بل کے ذریعے کی گئی، سامان بک کر کے جہاز پر لوڈ کر دیا جاتا تھا اس کے بعد مبینہ طور پر بل منسوخ کر دیے جاتے تھے ۔پی آئی اے انتظامیہ نے محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلسازی میں ملوث کارگو سپروائزر، سیکیورٹی اہلکار اور کیشئر کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی۔