میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
ورلڈ بینک کے سربراہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

ورلڈ بینک کے سربراہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

عالمی بینک کے سربراہ جم یانگ کم نے مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔ ان کی مدت ملازمت 2022 ء میں ختم ہونا تھی لیکن وہ یکم فروری 2019 کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔ورلڈ بینک کی ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ بہترین ادارے کی سربراہی میرے لیے قابل فخر بات ہے۔ جم یانگ کم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غربت،

مہاجرین کا بحران اور بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل کی موجودگی میں ورلڈ بینک کا کردار اور بھی اہم ہو گیا ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا کہ ایک ایسے ادارے کی سربراہی میرے لیے قابل فخر بات ہے جس کے ملازمین نے دنیا کو غربت سے پاک کرنے کے نزدیک پہنچا دیا ہے۔

ورلڈ بینک کے سربراہ نے لکھا کہ میں یکم فروری کو عہدے سے مستعفی ہوجائوں گا۔امریکی صدر براک اوباما نے جم یونگ کم کو مارچ 2012 میں عالمی بینک کا سربراہ مقرر کیا تھا۔جم یانگ کم کے بعد ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو افسر ادارے کی قائم مقام صدر ہوں گی اور نئے صدر کا انتخاب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اختیار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں