میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے سخت شرائط رکھ دیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے سخت شرائط رکھ دیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے کے لیے سخت شرائط رکھ دیں۔نجی ٹی و ی کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو قرضہ دینے کے لیے سخت شرائط رکھی ہیں جن میں بجٹ خسارہ کم کرنے اور آمدن میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی تجویز دی گئی ۔آئی ایم ایف نے اضافی ریونیو کے لیے 150 ارب روپے سے زائد کے مزید نئے ٹیکس لگانے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی مزید ایک فیصد اضافہ کے ساتھ 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے ۔آئی ایم ایف کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے سے 70 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا، اس کے علاوہ مزید لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے جب کہ بجلی، گیس پرسبسڈی میں مزید کمی اوربجلی کی قیمتوں کا یکساں ٹیرف متعارف کرانے کی تجویز بھی دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں