میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آبادایئرپورٹ ،سعودی ایئرلائن کے طیارہ کا لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا

اسلام آبادایئرپورٹ ،سعودی ایئرلائن کے طیارہ کا لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

نیواسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر سعودی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا،جہاز میں سوار مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد ائیر پورٹ پر جدہ سے آنے والی سعودی ائیرلائن کی پروازایس وی 3718 کا دایاں ٹائر پھٹ گیا تاہم جہاز حادثے سے بچ گیا، ٹائر پھٹنے سے جہاز رن وے پر ہی رک گیا۔اس واقعہ کے بعد مسافروں کو رن وے پر ہی اتارا گیا۔ بعد میں جہاز کو رن وے سے ہٹاکر رن وے کلیئر کردیا گیا۔ایس وی 3718 ٹیکنیکل خرابی کے باعث مسافروں کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں