میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ایک اور جعلی پولیس مقابلہ ، آئی جی پولیس سندھ کا نوٹس

کراچی میں ایک اور جعلی پولیس مقابلہ ، آئی جی پولیس سندھ کا نوٹس

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

نبی بخش تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک عبداللہ کے بھائی نے مقابلہ جعلی ہونے کا الزام عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عبداللہ کے بھائی معید نے کہا کہ عبداللہ کی عمر 60 سال ا ور وزن 180 کلو سے زائد تھا ،بھائی دودھ لینے گیا تھا، بعد میں مقابلے کی اطلاع ملی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ صحیح طرح چل بھی نہیں سکتا تھا نہ موٹر سائیکل چلا سکتا تھا، اسے ڈکیت بنا کر جعلی مقابلے میں مار دیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے کہا کہ عبداللہ کے جرائم کی تفصیلات ریکارڈ آفس سے حاصل کرلیں جس کے خلاف مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج ہیں۔پولیس نے کہاکہ ملزم 31 اکتوبر کو دو ساتھیوں کے ساتھ لوٹ مار کر رہا تھا، جن افراد کو لوٹا جا رہا تھا ان کا سامان بھی ملزم سے برآمد ہوا جبکہ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی سے علیحدہ علیحدہ رپورٹ بھی طلب کرلیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں