میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نکاح پر نکاح ، میرا کے خلاف ضابطہ فوجداری کارروائی دوبارہ شروع

نکاح پر نکاح ، میرا کے خلاف ضابطہ فوجداری کارروائی دوبارہ شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسکینڈل کوئین فلمسٹار میرا کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ،عدالت نے نکاح پر نکاح کیس میں ضابطہ فوجداری کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر 25اکتوبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ کینٹ کچہری میں اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان کے وکیل چودھری نعمان عتیق کی جانب سے اداکارہ میرا کے خلاف مقدمہ بحالی کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2016ء میں اداکارہ میرا نے کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ عظمیٰ ستار کی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی جس کے مطابق میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کا کیس فیملی عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے فوجداری کارروائی نہیں چل سکتی، لہذا عدالت فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں