علیم ڈار کا ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان
منتظم
اتوار, ۹ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بھی ڈیم فنڈز میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔علیم ڈار کا کہنا تھا کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ڈیم کے لیے بڑھ چڑھ کر فنڈز جمع کروانا چاہئیں، اس وقت ڈیم پاکستان کی ضرورت ہے، چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اٹھایا ہے۔