میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، چالان ،اخراجات میں خرد برد

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، چالان ،اخراجات میں خرد برد

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، چالان اور اخراجات میں مبینہ خرد برد، ڈائریکٹر جنرل نے چار رکنی آڈٹ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 1 جنوری 2022ع سے جمع بینک چالان اور رکارڈ کی ویریفکشن کریگی، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن میں چالان و اخراجات کی مد میں مبینہ خرد برد پر ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے چار رکنی آڈٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، سینئر آڈیٹرز محمد شفیق صدیقی، غلام نبی، محمد مشتاق اور آڈیٹر سید ناصر علی پر مشتمل آڈٹ کمیٹی 1 جنوری 2022ع سے بینک میں جمع کرائے گئے چالان اور رکارڈ کی ویریفکشن کریگی جبکہ آڈٹ کمیٹی 1 جولائی 2021ء سے ریجن کی اخراجات کی بھی آڈٹ کریگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں