میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا میئر کراچی کی ترقی کی ضمانت ہے، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کا میئر کراچی کی ترقی کی ضمانت ہے، شرجیل میمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا میئر کراچی کی ترقی کی ضمانت ہے, میئر کراچی کے انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لئے پیپلز پارٹی تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کے حق میں ہے۔پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کی خدمت کی ہے اور کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میئر کے انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہے اور پیپلز پارٹی تمام لوگوں سے رابطے میں بھی ہے, ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ کوئی بڑا فیصلہ نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں