میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرینہ کپور کا 'شیڈز آف اے دیوا'

کرینہ کپور کا 'شیڈز آف اے دیوا'

ویب ڈیسک
منگل, ۴ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بالی وڈ کی اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور نے میک اپ بنانے والی بھارتی کمپنی لیکمے کے اشتراک سے بنائو سنگھار کی نئی چیزیں متعارف کروادی ہیں. ‘شیڈز آف اے دیوا’ کے نام تلے بننے والی ان مصنوعات کے بارے میں کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ اس میک اپ لائن کو مارکیٹ میں لانے سے قبل انہوں نے لیکمے کے ساتھ ایک ایک رنگ اور میک اپ کے ٹیکسچر کو تیار کرنے میں بہت محنت کی ہے۔ تین طرح کی رینج میں دستیاب اس میک اپ لائن کو رنگوں کی شوخی اور موقعے کی مناسبت سے نام دیے گئے ہیں۔ کرینہ کے بقول ا ن کے مداح جانتے ہیں کہ انھیں کاجل کا بہت شوق ہے۔ اس میک اپ لائن میں کاجل کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لپ سٹک کے رنگوں کو بھی ہلکے سے گہرے تک کرینہ کی پسند کے مطابق رکھا گیا ہے۔
کرینہ کپور کا دعوی ہے کہ ان جیسا میک اپ کرنے کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ تمام چیزیں ‘شیڈز آف اے دیوا’ میں موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں