میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رائو انوار خود کو قانون کے حوالے کردیں، آئی جی سندھ

رائو انوار خود کو قانون کے حوالے کردیں، آئی جی سندھ

منتظم
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی( کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار کے الزامات سختی سے رد کرتے ہو ئے کہا کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریںاورجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ راؤ انوارقانون سے بچنے کیلئے بے بنیادالزام تراشی کاسہارالے رہے ہیں، نہ کبھی ماورائے عدالت مقابلوں کے احکامات دیے نہ یہ سندھ پولیس کی پالیسی رہی ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤانوارجھوٹ بولنے سے بازآئیں اور خود کوقانون کے حوالے کریں۔انہوں نے کہا کہ راؤ انور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوجائے، جھوٹ اور سچ کا سب کو اندازہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں