انکار کا خوف، عمران نے تیسری شادی کے حوالے سے بھی بہنوں کو لاعلم رکھا
منتظم
منگل, ۹ جنوری ۲۰۱۸
شیئر کریں
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین کی بہنوں کو ان کی تیسری شادی سے متعلق بھی لاعلم ہی رکھا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے بہنوں کو ریحام خان سے شادی کے وقت اعتماد میں نہیں لیا تھا ٗ ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان کی بہنوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اب ان کا بھائی ہماری مرضی سے دلہن لائے گا، لیکن صورت حال یہ ہے کہ بہنوں کو بشریٰ مانیکا کو شادی کے پیغام سے بھی لاعلم رکھا گیا ہے۔عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو بشریٰ مانیکا سے رشتے کے معاملے کا علم اخبارات کے ذریعے ہوا۔ جس کے بعد وہ حقیقت جاننے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں۔