میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا،سراج الحق

امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا،سراج الحق

منتظم
هفته, ۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا اور پاکستان پر جب بھی وقت پڑا، امریکا نے ہمیں دھوکا دیا ،65 اور 71 ء کی پاک بھارت جنگوں میں امریکا نے پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا اور اب افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہاہے ۔ قوم کے نام اپنے ایک پیغام سراج الحق نے کہاکہ امریکہاسے فوری طور پر لاتعلقی کا اعلان کیا جائے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔ ہمیں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی نہیں ، خود انحصاری اور اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ۔ امریکہ سے دوستی کی پینگیں بڑھانے اور امریکی غلامی کا سبق پڑھانے والوں نے ملک و قوم کی عزت و وقار کو نیلام کیا ۔ امریکا چاہتاہے کہ افغانستا ن میں اس کی شکست کو ہم فتح میں تبدیل کردیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان کے خلاف جن اقدامات کا اعلان کیاہے ، اس کا نقصان خود امریکاکو ہوگا ۔ امریکانے کبھی بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا اور ہمیشہ بھارت کی سرپرستی کی ۔ پاکستان نے جب بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کیے تو پاکستان پر پابندیاں لگادیں ۔ انہوںنے کہاکہ امریکی جنگ میں ہمارے ستر ہزار سے زائد لوگ شہید اور 130 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ اب ہم مزید اس جنگ کا حصہ نہیں رہ سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف جن اقدامات کا اعلان کیا ہے ، ان کے نتیجے میں خود امریکہ اکیلا رہ جائے گا ۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر پہلے ہی عالمی برادری نے امریکا کے خلاف ووٹ دے کر ثابت کردیاہے کہ دنیا امریکا کے غلط اقدامات کا ساتھ نہیں دے سکتی ۔ فلسطین کے حوالے سے پوری دنیا نے امریکی موقف کو مسترد کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد پوری پاکستانی قوم ایک پیج پر آگئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں