لوگ آئندہ انتخابات میںنواز لیگ کو ووٹ نہ دیں،سیالوی
منتظم
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سجادہ نشین پیر سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رانا ثناء اللہ کے استعفے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا۔ پیر حمید سیالوی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اکتیس دسمبر تک رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ دلوائیں یا خود مستعفی ہو جائیں۔گوجرانوالا میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ن لیگ والوں نے وعدہ خلافی کی ہے، رانا ثناء اللہ کے استعفے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر پورا نہیں کیا، عوام وعدہ کریں کہ ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ختم نبوت کانفرنس سے تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئرمین اشرف آصف جلالی، صاحبزادہ ابوالخیرزبیر، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔