میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹک ٹاکر پتلو مفرور، تعلقات سے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے، خواجہ آصف

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، تعلقات سے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے، خواجہ آصف

جرات ڈیسک
پیر, ۲ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

یہ سارا ڈرامہ اس ٹک ٹاکر نے مزید کمائی کیلئے کیا، انعامات اس کی انویسٹمنٹ تھی اور کمائی سوشل میڈیا سے،ایکس پر بیان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر پتلو مفرور ہے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ڈسکہ میں ہونے والے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک ٹک ٹاکر جس کو پتلو کے نام سے پکارا جاتا ہے اپنی شادی کی تقریب پر قیمتی انعامات کا اعلان کر کے جس میں بھاری کیش بھی شامل ہے پبلک کو اکٹھا کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ اس ٹک ٹاکر نے مزید کمائی کے لئے کیا، انعامات اس کی انویسٹمنٹ تھی اور کمائی سوشل میڈیا سے۔انہوںنے کہاکہ علاقہ کے غریب عوام کی غربت کا مذاق بنایا گیا اور ایک بڑے ہجوم میں بھگدڑ میں دو انسانی جانیں گئیں اور درجنوں لوگ زخمی ہوئے۔ وزیردفاع نے کہاکہ ٹک ٹاکر مفرور ہے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بے لگام سوشل میڈیا معاشرے اور ریاست کے لئے زہر قاتل ثابت ہو سکتا اس کا احتساب ہونا چاہیے، یہ ٹک ٹاکر کروڑوں نہیں اربوں کما رہے ہیں کیا ٹیکس قوانین ان کو ریگولیٹ کر رہی ہیں؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں