میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاناما فیصلے پر وزیراعظم کی قریبی رفقاء کے ساتھ مشاورت

پاناما فیصلے پر وزیراعظم کی قریبی رفقاء کے ساتھ مشاورت

منتظم
جمعه, ۲۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاناما پیپرز کیس کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا وقت بالکل قریب آپہنچا ہے۔ اور اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے قریبی ساتھیوں اور وزراء سے مشاورت شروع کردی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف 27 جولائی (جمعرات) کی شام 4 بجے مالدیپ کا دورہ مکمل کرکے نور خان ائیر بیس پہنچے تھے جہاں اُن کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اُن کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے متعلق سب سے پہلے آگاہ کیا گیا ۔ بعد ازاں اُنہیں عدالتِ عظمیٰ کی ضمنی کاز لسٹ کے اجراء کے متعلق باخبر کیا گیا ۔ جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے کے مضمرات پر مشاورت شروع کردی۔اس ضمن میں اُنہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سمیت قانونی ٹیم کے ارکان کے سے بھی صلاح مشورے کیے۔
باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے رات گئے تک وزیراعظم ہاؤس میں بعض اہم نوعیت کے فیصلے بھی کیے اور اپنے خاندان سمیت پارٹی امور پر بھی ہر طرح سے غور کیا ۔ تاہم اُن کی فکر کا مرکزی محور سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے بعد درپیش حالات تھے۔ اس ضمن میں طے کیا گیا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آتے ہی فوری ایک اجلاس کیا جائے گا جس میں فیصلے کے بعد کے حالات پر غور کیا جائے گا اور اس کے بعد کیے جانے والے فیصلوں اور اقدامات پر غور کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں