میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے لیے 82کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری

پاکستان کے لیے 82کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری

منتظم
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 82کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی، عالمی بینک کے قرضے سے پاکستان میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ترسیل کو بہتر بنانے کے لیے عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 82کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی۔ نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم کو جدید بنانے کے لیے منظور ہونے والے قرضے میں سے 42کروڑ 50لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے جس میں 500اور 220کے وی ٹرانسمیشن لائنز میں توسیع اور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں