میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہوجائے گا، شیخ رشید

نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہوجائے گا، شیخ رشید

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہو جائے گا اور مسلم لیگ (ن) کی شاہد خاقان عباسی قیادت کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر ضروری ہے کہ الیکشن شفاف ہوں ٗمیں عمران خان کا ساتھی ہوں، اگر وہ کہتے ہیں کہ وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے 188 اراکین قومی اسمبلی میں سے ایسے 50 اراکین کی لسٹ دے سکتے ہیں، جو (ن) لیگ کے ہوتے ہوئے بھی فاصلے پر ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ جان دے دیں گے، لیکن راولپنڈی کی آواز اور ضمیر کو دبنے نہیں دیں گے، جبکہ لوگ اس بات پر ان کے ساتھ ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اعترافی بیان دے کر منی لانڈرنگ کے ڈر سے بھاگے ہوئے ہیں اور وہ اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں