ن لیگ کے 60ارکان اسمبلی باغی ہوچکے ہیں، شیخ رشید
ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ساٹھ ارکان اسمبلی استعفے دینے کو تیار ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ (ن )لیگ کے ساٹھ ارکان پارٹی چھوڑنے والے ہیں اور ان ارکان کی فہرست ان کی جیب میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار بھی بہت جلد لپیٹ میں آنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شاہد خاقان ٗعابد شیر علی اور سعد رفیق کو مستقبل میں (ن )لیگ کے ساتھ نہیں دیکھ رہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کبھی نہیں چاہیں گی کہ شہبازشریف پارٹی کی قیادت سنبھال لیں۔