میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی پہنچ گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد /استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی 8 سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لیے جمعرات کو ترکی پہنچ گئے ٗڈی 8 سربراہ اجلاس 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکی پر مشتمل 8 ترقی پذیر ممالک کا 9 واں سربراہ اجلاس ہے ٗاس وقت ڈی ایٹ کی سربراہی پاکستان کے پاس ہے، اس نے نومبر 2012ء میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 8 ویں ڈی ایٹ میں صدارت سنبھالی تھی۔ پاکستان دو سال کی عمومی مدت کے بعد بھی صدارت کے فرائض انجام دیتا رہا ہے۔ نومبر 2012ء میں اسلام آباد سمٹ کے دوران ڈی ایٹ چارٹر اور گلوبل وژن کی 2 اہم دستاویز پر دستخط ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں