کراچی ،چھری مار کارروائیاں، شوبز فنکارائیں اور ماڈلز بھی پریشان
شیئر کریں
شوٹنگ پر آنے جانے کے لیے بھی رکشہ ٹیکسی کے بجائے پروڈکشن ہائوس کی گاڑیوں میں جانے کو ترجیح دینا شروع کردی
کراچی میں چھری مار کارروائیاں، شوبز انڈسٹری کی ماڈلز اور فنکارائوں کو بھی پریشانی لاحق ہوگئی اور انہوں نے بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنا بند کردیا، شوٹنگ پر آنے جانے کے لیے بھی رکشہ ٹیکسی کے بجائے پروڈکشن ہائوس کی گاڑیوں میں جانے کو ترجیح دینا شروع کردی، کئی فنکارائوں کے گھر والے گاڑیوں میں ان کو سیٹ پر چھوڑنے اور لینے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شوبز ماڈلز اور فنکارائو ںنے شاپنگ کرنا بھی محدود کردی۔ اکثر و بیشتر شوٹنگ کے علاوہ اگر گھروں سے باہر کسی کام سے جارہی ہیں تو برقع یا عبایا پہن کر جارہی ہیں۔ دوسری طرف راتوں کو کراچی کے پوش ایریا میں رات گئے تک ہوٹلز میں بیٹھنے والی فنکارائوں کی ٹولیوں نے بھی اپنی بیٹھک بند کردی ہے۔ جبکہ خواتین فنکارائیں تو شام ڈھلتے ہی گھر جانے کو ترجیح دے رہی ہیں۔