افغانستان میں امریکی فوج بڑھانے سے امن نہیں آئے گا، خواجہ آصف
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا ایک بار پھرافغانستان میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی بات کررہا ہے ٗ افغانستان کے مسئلے کا عسکری نہیں صرف سیاسی حل ممکن ہے اور وہاں فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنا حل نہیں۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا پھر افغانستان میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی بات کررہا ہے اور یہ چاہے 4 ہزار ہو یا 6 ہزار اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان مسئلے کا صرف اور صرف سیاسی حل ہی ممکن ہے اور اگر امریکا خطے میں دیرپا امن چاہتا ہے تو اس مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔