میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا اڈیالہ جیل انتظار کررہی ہے، شیخ رشید

نواز شریف کا اڈیالہ جیل انتظار کررہی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاستدان وہ بڑا ہے جو اپنا کیس ثبوت عقل اور قانون کے دائرہ میں رہ کر لڑتا ہے عمران خان کو بھی عدالتوں میں پیش ہونا چاہئے، نواز شریف 90والی سیاست دہرانے کیپھر کو شش کر رہے ہیں منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نااہلی کے بعد جو ریلی نکالی اس میں پنجاب پولیس گلگت بلتستان کی پولیس تمام اضلاع کے وی سی ڈی سی او سی پی او وزراء اور کمشنر ان کے ساتھ تھے، جو ہر جگہ پر ان کا استقبال کرتے تھے مگر پھر بھی یہ ریلی ناکام ہوئی نواز شریف نے اداروں کو تباہ کر دیا عدالت میں پیشی پرجانے کے لئے سکیورٹی دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پیشی کے لئے نہیں بلکہ جج کو اغواء کرنے کے لئے جا رہے ہوں انہوں نے کہا کہ سیاستدان وہ بڑا ہے جو قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عقل ثبوت اور قانون کے دائر میں رہ کر کیس لڑے مگر نواز شریف 90والی دہائی دہرا رہے ہیں آج عدالت کے دائرے میں صحافیوں پر تشدد سے واضح ہو گیا کہ نواز شریف ٹکرائو چاہتے ہیں، مگر ہر بار وہ کامیاب نہیں ہوں گے، پہلے بھی وہ جیل گئے تھے اور 10سال کے لئے ججز سے معافی نامہ لکھ کر گئے تھے اس بار بھی اڈیالہ جیل ان کا انتظار کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں