میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کندھ کوٹ: راکٹ کا گولہ پھٹنے سے دھماکا، بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ: راکٹ کا گولہ پھٹنے سے دھماکا، بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کندھ کوٹ میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور  4 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کندھ کوٹ شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہل خانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے۔ حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، گولہ پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں