میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی الیکشن ، عمران خان 12ستمبر سے لاہور میں ڈیرا ڈالیں گے

ضمنی الیکشن ، عمران خان 12ستمبر سے لاہور میں ڈیرا ڈالیں گے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں لندن سے وطن واپسی پر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ بتایا گیاہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنمائوںنے عمران خان سے ضمنی انتخاب تک لاہور میں قیام کرنے کی سفارش کی تھی جس کے تحت عمران خان 12 ستمبر سے خود این اے 120کی انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کریں گے،جبکہ 14ستمبر کوبڑی سیاسی سر گرمی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں14ستمبر کو این اے 120کے حلقے سے باہر بڑی ریلی نکالی جائے گی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین بھی لاہور پہنچ گئے ہیں اور انہوںنے بھرپور سیاسی سر گرمیاں شروع کرتے ہوئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں