میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بالی ووڈ ادا کار سنجے دت بھومی سے زیادہ منا بھائی 3 کیلئے پریشان

بالی ووڈ ادا کار سنجے دت بھومی سے زیادہ منا بھائی 3 کیلئے پریشان

منتظم
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

بھومی کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد منا بھائی 3 کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی ٗ تاریخ نہیں دی جاسکتی ٗ رپورٹ
بالی ووڈ ادا کار سنجے دت بھومی سے زیادہ منا بھائی 3 کیلئے پریشان ہوگئے۔بھومی کے ٹریلر جاری کرنے کے موقع پر 58 سالہ اداکار نے بتایا کہ منا بھائی سیریز کے ڈائریکٹر اور لکھاری سیریز کی تیسری فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں۔بھارتی مطابق سنجے دت کا کہنا تھا کہ انہیں منا بھائی 3 کی بہت پریشانی ہے، کیوں کہ وہ فلم ان کیلئے بھومی سے زیادہ اہم ہے۔اداکار کے مطابق بھومی کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد منا بھائی 3 کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی، تاہم اس کیلئے تاریخ نہیں دی جاسکتی۔سنجو بابا کے مطابق ہدایت کار راجو ہیرانی اور لکھاری ابھیجیت جوشی منا بھائی 3 کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں جبکہ فلم کی پوری ٹیم شوٹنگ کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔سنجے دت نے یہ نہیں بتایا کہ منا بھائی 3 کی دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہوں گے تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کہ فلم کی ہدایات اور پروڈکشن وہ ہی کریں گے، جنہوں نے پہلی 2 فلموں کی کی ۔خیال رہے کہ سیریز کی پہلی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس 2003 میں آئی تھی جس میں سنجے دت کے ساتھ ارشد وارثی، گریسی سنگھ اور بومن ایرانی نے کام کیا تھا، فلم کو شائقین نے بہت پسند کیا تھا، سپر ہٹ ہونے پر فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔سیریز کی دوسری فلم لگے رہو منا بھائی 2006 میں ریلیز کی گئی تھی ٗ اس فلم میں بھی ان کے ساتھ ارشد وارثی تھے، فلم کی دوسری کاسٹ میں ودیا بالن، بومن ایرانی اور دیا مرزا شامل تھیں۔سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں سنجے دت، ارشد وارثی اور بومن ایرانی سمیت جمی شیرگل اداکاری کرتے نظر آئے تھے، تاہم تیسری فلم کی کاسٹ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ تیسری فلم میں بھی ارشد وارثی اور بومن ایرانی جیسے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں