میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابری مسجد کیس کی فائنل سماعت کیلئے پانچ دسمبر کی تاریخ مقرر

بابری مسجد کیس کی فائنل سماعت کیلئے پانچ دسمبر کی تاریخ مقرر

منتظم
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

تاخیر پر عدالت برہم ،فریقین مکمل تیاری کر لیں، کیس مزید ملتوی نہیں ہو گا،بھارتی سپریم کورٹ
بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے قدیم دستاویزات کو انگریزی میں منتقل کرنے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس کام کو مکمل کرنے کے لیے تین ماہ کی مہلت دے دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق عدالت نے فریقین کو تیاری مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 5 دسمبر کو کیس کی آخری سماعت کرنے اور کیس کو مزید ملتوی نہ کرنے کا اعلان کیا۔ ہائی کورٹ نے بابری مسجد کی زمین کو ہندوؤں اور مسلمانوں میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلا ف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں