بھارت نے چین کے ساتھ سرحد پر فوجیوں کی تعداد بڑھا دی
منتظم
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۱۷
شیئر کریں
سرحد پر موجود فوجیوں کو زیادہ خبردار رہنے کے لیے بھی کہہ دیا گیا ہے،سرکاری عہدیدارکی گفتگو
بھارت نے چین کے ساتھ سرحد پر فوجیوں کی تعداد بڑھا دی،بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی دہلی نے چین کے ساتھ اپنی شمال مشرقی سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ نام ظاہر کیے بغیر ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ سرحد پر موجود فوجیوں کو زیادہ خبردار رہنے کے لیے بھی کہہ دیا گیا ہے۔ اس اہلکار نے یہ بھی کہا کہ اس مقام پر فوجی دستوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا، جہاں بھارت، بھوٹان اور چین کی سرحدیں ملتی ہیں۔ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں یہ جگہ ڈوکلام کہلاتی ہے اور اس علاقے کے ایک متنازعہ حصے پر یہ تینوں ملک اپنا اپنا حق جتاتے ہیں۔