میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے ‘ اداکارہ ماہ نور

محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے ‘ اداکارہ ماہ نور

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

خدا کی ذات نے وسائل دیئے تو چاند پر گھر بسانے کی اپنی خواہش کی تکمیل ضرور کروں گی
اسٹیج ، ٹی وی اور فلموں کی اداکارہ ماہ نور نے کہاہے کہ محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے اور میرا اس بات پر یقین ہے کہ انسان کے مقدر کا جو بھی ہو وہ اس کے حصے میں ضرور آتا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبت کو صرف خاص فوکس میں نہیں دیکھنا چاہیے یہ لافانی جذبے ہیں ، انسان کو محبت اپنی ماں ، والد ، بہن ، بھائی سے بھی ہو سکتی ہے ضروری نہیں کہ ایک لڑکی اور لڑکے کی محبت کو ہی محبت سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے زندگی میں بڑے پر خلوص لوگ ملے جنہوں نے ہمیشہ میری بہتری لئے سوچا اور میری رہنمائی کی، ایسے لوگوں سے بھی واسطہ رہا جن پر اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ۔ مگر اب مجھے ایسے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ ہر انسان اپنی اصلیت کسی نہ کسی جگہ ضرور ظاہر کر دیتا ہے اور ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی مجھ میں زیادہ اعتماد اور سوچ بوجھ آئی ہے ،اب میں اپنے زندگی کے تمام فیصلے بڑے سوچ سمجھ کر کرتی ہوں ۔ منافقت کرنے والے لوگوں سے دور رہتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ چاند پر گھر بسانے کی خواہش آج بھی دل میں باقی ہے ، خدا کی ذات نے وسائل دیئے تو اپنی اس خواہش کی تکمیل ضرور کروں گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں