میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نورا فتیحی کو امریکی اداکار براڈ پٹ کے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا

نورا فتیحی کو امریکی اداکار براڈ پٹ کے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی امریکی اداکار براڈ پٹ کے بارے میں ایک بیان پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔ بھارتی اداکارہ کے ایک حالیہ انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتیحی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ براڈ پٹ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مجھے میسجز کرتے ہیں۔ اداکارہ کے اس جواب نے ان کے مداحوں کو مایوس کر دیا اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جب امریکی اداکار انسٹاگرام استعمال ہی نہیں کرتے تو وہ اداکارہ کو میسجز کیسے کرتے ہیں۔ صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد نورا فتحی کے نمائندے نے میڈیا کو اس معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تبصرہ طنزیہ انداز میں کیا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں