میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں ریلوے اراضی پر مبینہ تجاوزات، 140 تجارتی مراکز اور اداروں کو نوٹسز جاری

حیدرآباد میں ریلوے اراضی پر مبینہ تجاوزات، 140 تجارتی مراکز اور اداروں کو نوٹسز جاری

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

لطیف آباد کے آٹو بھان روڈ پر کاروباری مراکز، نجی اسکولوں، کالجوں، شادی ہالز اور گیسٹ ہاؤسز کو سات روز میں ملکیت اور اجازت ناموں کے دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت، عدم تعمیل پر قانونی کارروائی اور اراضی خالی کرانے کا انتباہ

 

حیدرآباد میں پاکستان ریلوے نے لطیف آباد کے 140 تجارتی مراکز، مارکیٹوں اور دیگر اداروں کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ تجاوزات کے حوالے سے نوٹسز جاری کردیے ہیں، جس کے بعد علاقے کے تاجروں اور کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کراچی ڈویڑن کی جانب سے 18 نومبر کو جاری کیے گئے نوٹسز آٹو بھان روڈ پر قائم مختلف کاروباری مراکز، نجی اسکولوں، کالجوں، شادی ہالز اور گیسٹ ہاؤسز کو بھیجے گئے ہیں۔ محکمہ ریلوے کے مطابق وفاقی حکومت کے متعلقہ آرڈیننس کے تحت یہ کارروائی کی جارہی ہے۔نوٹسز میں متعلقہ مالکان اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات روز کے اندر اپنی زمین کی ملکیت، قانونی حیثیت اور متعلقہ اجازت ناموں کے دستاویزات محکمہ ریلوے کے سامنے پیش کریں۔ مقررہ مدت میں مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں ریلوے اراضی خالی کرانے اور قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔

نوٹسز موصول ہونے کے بعد لطیف آباد کے تاجروں اور کاروباری شخصیات میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پہلے زمین کی ملکیت اور حدود کا تعین واضح ہونا چاہیے تاکہ برسوں سے قائم کاروباری مراکز اور دیگر اداروں کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ختم ہوسکے۔رپورٹ کے مطابق تقریباً پانچ سال قبل بھی ریلوے کی جانب سے پانچ پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، تاہم اس معاملے سے متعلق مقدمہ تاحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔تاجر رہنما اقبال حسین بیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ریلوے اور بلدیہ حیدرآباد پہلے لطیف آباد کی اراضی کی ملکیت کا تعین کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں ہزاروں گھریلو اور کاروباری افراد آباد ہیں، اس لیے ان کے مستقبل سے متعلق صورتحال واضح کرنا ضروری ہے۔انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی کارروائی سے قبل زمین کی قانونی حیثیت اور متعلقہ اداروں کے ریکارڈ کی مکمل جانچ کی جائے تاکہ شہریوں اور کاروباری حلقوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں