القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
شیئر کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اپیلوں پر سماعت کریں گے
——–
القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 نومبر کے لیے باقاعدہ مقرر کر دی ہیں، رجسٹرار ہائیکورٹ نے اپیلوں سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے گزشتہ سماعت پر کیس کی تیاری کے لیے مہلت طلب کی تھی جبکہ بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے عدالت سے 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر کیس کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا، جس کے بعد اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔


