میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

سعودی عرب سے واپسی پر ضیاء الرحمن کو امیگریشن حکام نے روک کر وزارت داخلہ سے رابطہ کیا، اسلام آباد سے جواب ملنے پر جانے کی اجازت دے دی گئی

…………….

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی ضیاء الرحمن کو سعودی عرب سے کراچی واپسی پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک لیا۔ بعد ازاں اسلام آباد سے جواب موصول ہونے پر انہیں ایئرپورٹ سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمن رات گئے سعودی عرب سے کراچی پہنچے تھے۔ وہ جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو کے ہمراہ وطن واپس آئے۔ اس موقع پر راشد محمود سومرو استقبال کے لیے آنے والے درجنوں کارکنوں کے ہمراہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج کے باہر موجود رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن حکام نے ضیاء الرحمن کے حوالے سے وزارت داخلہ کو بذریعہ ای میل آگاہ کرتے ہوئے اسلام آباد سے رہنمائی طلب کی۔

اسلام آباد سے جواب موصول ہونے کے بعد حکام نے ضیاء الرحمن کو ایئرپورٹ سے روانگی کی اجازت دے دی۔ واقعے کے باعث ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے صورتحال توجہ کا مرکز بنی رہی۔ تاہم حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ضیاء الرحمن ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں