میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح

مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح

جرات ڈیسک
اتوار, ۸ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

تین راؤانڈز تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز مقابلے کے دوران دونوں فائٹرز نے ایک دوسرے پر بھرپور وار کیے

بطور باپ رنگ سے باہر بیٹھ کر یہ سب کچھ دیکھنا کسی اعصابی امتحان سے کم نہیں تھا ،سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے مکسڈ مارشل آرٹس کے اہم مقابلے میں اپنے امریکی حریف کو شکست دے کر کیریئر کی مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

امریکہ میں منعقدہ اس فائٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے مابین زبردست معرکہ دیکھنے میں آیا۔ تین رئوانڈز تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز مقابلے کے دوران دونوں فائٹرز نے ایک دوسرے پر بھرپور وار کیے تاہم اختتام پر ججز نے پوائنٹس کی بنیاد پر تیمور اکرم کو متفقہ طور پر فاتح قرار دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کی شاندار پیش قدمی پر سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے مسرت اور فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک انتہائی کڑا اور شاندار مقابلہ تھا جس کے بعد حاصل ہونے والی جیت پر انہیں اپنے بیٹے پر بے پناہ فخر ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ تین رائونڈز پر مشتمل یہ لڑائی یقینا آسان نہیں تھی اور بطور باپ رنگ سے باہر بیٹھ کر یہ سب کچھ دیکھنا کسی اعصابی امتحان سے کم نہیں تھا لیکن تیمور نے جس غیر معمولی ہمت، عزم اور فائٹنگ اسپرٹ کا ثبوت دیا وہ قابل تحسین ہے جس کی بدولت پوائنٹس پر کامیابی حاصل ہوئی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بیٹے کی کامیابی پر جو خوشی محسوس ہو رہی ہے اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فائٹ کے دوران بیٹے کے لیے قدرے پریشان بھی تاہم انہوں نے اس کھیل سے لطف اٹھایا۔ انہوں نے تیمور کو شاباش دیتے ہوئے دعا کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں