میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ میں نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، دس روپے کا سکہ متعارف

وفاقی کابینہ میں نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، دس روپے کا سکہ متعارف

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکام نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹس کے ڈیزائن کیلئے مصوروں اور ڈیزائنرز سے تجاویز لیں۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 10 روپے کے نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کروانے کی منظوری دی گئی ہے۔

جعلی نوٹوں کی روک تھام کیلئے سیکیورٹی فیچرز بڑھا کر جدید میٹریل استعمال کیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے 26 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کابینہ نے کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 22 جنوری اور 26 فروری کے فیصلوں کی توثیق کی۔

کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 5، 18 اور 27 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 11 اور 22 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں